اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 810 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔شیئرز بازار کا 100 انڈیکس 810 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 853 پر بند ہوا ہے۔

بندش سے قبل انڈیکس 824 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج کم ترین اوربلند ترین سطح بالترتیب 43 ہزار 42 اور 43 ہزار 867 رہی۔

حصص بازار میں آج 27 کروڑ 19 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 49 کروڑ روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 103 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 486 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں