عورت مارچ صرف تنازعات پیدا کررہی ہے، وینا ملک

معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے عورت مارچ صرف ایسی چیزوں کی تصویر کشی کررہی ہے جوکہ خواتین کی مدد کرنے کی بجائے صرف تنازعات کو اپنی طرف متوجہ کریں گی۔

وینا ملک نے حال ہی میں خواتین کے عالمی دن پر ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی عورت مارچ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ’ اُنہیں لگتا ہے کہ عورت مارچ صرف ایسی چیزوں کی تصویر کشی کررہی ہے جوکہ خواتین کی مدد کرنے کی بجائے صرف تنازعات کو اپنی طرف متوجہ کریں گی‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’خواتین کی صحت کے مسائل، مردوں کے برابر تنخواہ، یہاں اور بہت سی دیگر چیزیں ہیں جن میں خواتین کو حقوق ملنے چاہیئں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’لیکن جب آپ کسی مسئلے کے بارے میں سنجیدہ نہ ہوں تو تب آپ گلیوں میں نکل کر صرف شور مچاتے ہیں‘۔

وینا ملک کا کہنا ہے کہ ’اگر آپ سنجیدہ ہوں گے تو آپ باقاعدہ سسٹم میں داخل ہوں گے اور متعلقہ قوانین میں تبدیلی کریں گے جوکہ حقیقت میں لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہو گا‘۔

اُنہوں نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ بات دراصل اتنی ہے کہ شور شرابہ کرنے والے کبھی سنجیدہ نہیں ہوتے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں