پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو موصول ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق تجاویز پیٹرولیم ڈویژن نے ارسال کیں ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پچاس پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ، پیٹرول کے نرخوں میں پچاس پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ، لائٹ ڈیزل آئل کے نرخوں میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کے نرخوں میں بھی ایک روپیہ فی لیٹر بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ۔
اس کے علاوہ قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہے ، لیوی میں ردو بدل نرخوں میں مزید تبدیلی کا باعث ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کرے گی اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 اگست سے ہوگا۔