لاہور: ایک ہفتے کے دوران مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 100 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 410 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے جو کہ ایک ہفتہ پہلے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا تھا۔
ادھر کراچی میں بھی جانوروں میں لمپی اسکن وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد مرغی اور مچھلی کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا ہے اور مرغی کا گوشت قیمیت 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ ماہرین صحت نے جانوروں میں لمپی اسکن نامی بیماری کی تشخیص کے بعد عوام سے دودھ اور گوشت سے پرہیز کرنے کی درخواست کی ہے۔