وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاک آسٹریلیا، پنڈی ٹیسٹ ڈرا ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کی طرف سے تاریخی ٹیسٹ میچ کےلیے ڈیڈ وکٹ بنانے پر بہت مایوسی ہوئی۔
فواد چوہدری نے ٹویٹ کی کہ 24 سال بعد ٹیسٹ میچ ہوا اور پچ دیکھیں۔
Extremely disappointed on PCB choosing a dead wicket for an historic test match,with such a furious Pak pace attack why would we need such dead pitches? Test match after 24 years and look at the pitch, hope they will give positive cricket a chance in next matches #PAKvsAUS
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 9, 2022
انہوں نے لکھا کہ پاکستان ٹیم کا اٹیک اتنا فاسٹ ہے تو پھر ایسی ڈیڈ پچوں کی ضرورت کیوں پڑی؟ امید ہے اگلے میچز میں مثبت کرکٹ کو موقع دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہو گیا ہے۔