ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے میں 6 افراد انتقال کر گئے، 758 نئے مریض

کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ صفر سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 287 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 16 ہزار 150 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 758 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 128، سندھ میں 5 لاکھ 70 ہزار 688، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 503، بلوچستان میں 35 ہزار 399، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 592، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 700 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 140 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں