پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، پہلا میچ ڈرا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہو گیا۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف 459 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

عثمان خواجہ97 اور مارنس لبوشین90 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسٹیو اسمتھ نے 78 اور ڈیوڈ وارنر نے 68 رنز بنائے۔ لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی 6 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔

شاہین آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے4 وکٹوں پر 476 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کی تھی۔ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف 17 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کو مہمان ٹیم پر 23 رنز کی برتری حاصل ہوئی، قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور ناقابل شکست سنچریاں اسکور کیں۔ عبداللہ شفیق136 اور امام الحق نے 111 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پہلی اننگز میں پاکستان نے 4 وکٹوںپر 476 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ بارش سے متاثرہ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور امام الحق نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں