متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اُن کی طبیعت ناساز ہے، ناساز طبیعت کے حوالے سے انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آکر انہیں ہوا کیا ہے؟
ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے ویڈیو پیغام میں سانحہ پشاور پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی جبکہ خودکش حملہ آور اور سہولت کاروں کے لیے بڑی سزا کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی کی نظر سے تعصب پھیلاتی چند ویڈیوز گزریں جس سے ٹک ٹاکر کو اندازہ ہوا کہ اب معاشرے میں انسانیت نہیں رہ گئی ہے۔
حریم شاہ نے تعصب اور فرقہ ورانہ ویڈیوز شیر کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے آخر کو مسلمان ہی تھے۔
حریم شاہ نے کہا کہ انسانیت انسان اور جانور میں ایک امتیاز ہے، اگر انسانیت نہیں تو ہم انسان نہیں۔
یاد رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچۂ رسالدار میں واقع جامع مسجد امامیہ میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد نمازی شہید جبکہ 200 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے متعلق بیان کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ کو 18 اپریل تک ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔