کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح1.29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 281 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 15 ہزار 392 ہوگئی۔2 ہزار 953 افراد کے کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 378 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 968، سندھ میں 5 لاکھ 70 ہزار 353، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 17 ہزار 304، بلوچستان میں 35 ہزار 398، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 582، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 662 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 125 کیسز رپورٹ ہوئے۔
Statistics 8 Mar 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 29,216
Positive Cases: 378
Positivity %: 1.29%
Deaths :9
Patients on Critical Care: 778— NFRCC (@NFRCCofficial) March 8, 2022