پنڈی ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن، آسٹریلیا کے 7 وکٹوں پر 449 رنز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہوگیا، آسٹریلیا نے 7 وکٹوں پر 449 رنز بنالیے، جبکہ اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 27 رنز باقی ہیں۔ 

بظاہر ڈرا کی طرف گامزن اس ٹیسٹ میں چوتھے دن کا پہلا سیشن ضائع ہوجانے کے بعد دوسرے سیشن کے کھیل میں پاکستانی بولرز کی جانب سے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔

ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے مارنس لبوشین کو 90 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ کیا، مہمان ٹیم کے 97 رنز بنانے والے عثمان خواجہ کے بعد مارنس لبوشین بھی نروس نائنٹیر کا شکار ہوئے۔

دن کی دوسری وکٹ نعمان علی کے حصے میں آئی، جنہوں نے 8 رنز بنانے والے ٹریویس ہیڈ کو آؤٹ کیا تھا۔ 

نعمان علی نے اس کے بعد 48 رنز بنانے والے کرس گرین  اور پھر 78 رنز بنانے والے اسٹیو اسمتھ کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔ 

آج کے آخری آؤٹ ہونے والے ایلکس کیری تھے، جنہیں نسیم شاہ نے کلین بولڈ کیا تھا۔ 

میچ کے پانچویں روز مچل اسٹار اور کپتان پیٹ کمنز دوبارہ کھیل کا آغاز کریں گے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں