پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن: کینگروز پر پاکستانی بیٹرز حاوی، 2وکٹوں پر 414 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بلے بازوں کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری ہے اور امام الحق کے بعد اظہر علی نے بھی سنچری داغ دی ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے دو وکٹوں کے نقصان پر 414 رنز بنا لیے ہیں۔

کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 245 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر کیا۔

پاکستانی بیٹرز امام الحق اور اظہر علی دوسرے روز کے پہلے سیشن میں بھی آسٹریلوی بولرز پر حاوی نظر آئے اور اسی دوران امام الحق نے 150 رنز مکمل کیے۔

چائے کے وقفے کے بعد کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا تو اظہر علی 168 اور بابر اعظم 36 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں۔ اظہر علی نے 8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی 19 ویں سنچری اسکور کی۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 313 رنز پر گری جب امام الحق 157 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں