پاکستان کا 75 واں یوم آزادی ملک بھر میں آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں آج کے دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہو گا۔
شہر شہر تقریبات ہوں گی جن میں ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔تمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔
اس دن کی سب سے بڑی تقریب اسلام آباد میں قومی پرچم کشائی کی ہوگی۔جس میں صدر ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی ہوں گے۔
قائد اعظم اور علامہ اقبال کے مزاروں پر گارڈ تبدیلی کی تقریبات ہوں گی۔
پرچم کشائی کی ایسی ہی تقریبات ملک بھر میں صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بھی ہوں گی۔
سرکاری اور نجی عمارتوں اور سڑکوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں شاندار چراغاں کیاگیا ہے۔
یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں قومی پرچم، جھنڈیاں بانیان پاکستان کے مشاہیر تصاویر اور بینرز جگہ جگہ آویزاں کئے گئے ہیں۔