ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 28 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 425 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر بڑھ کر 1928 ڈالر فی اونس ہے۔