روس پر یوکرین کے حملوں کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی جہاں اپنے بیانات سے خبروں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں وہیں ان کی ماضی کی کچھ چیزیں بھی میڈیا کے سامنے آرہی ہیں۔
زیلنسکی یوکرین کے دارالحکومت کیف کی نیشنل اکنامک یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لے چکے ہیں لیکن انہیں اداکاری میں بھی دلچسپی تھی اور انہوں نے اسی شعبے کا انتخاب کیا اس لیے یوکرین کے صدر بننے تک زیلنسکی کی تمام تر توجہ ٹی وی کیرئیر پر ہی مرکوز رہی۔
https://twitter.com/abughazalehkat/status/1497768813860896770?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1497768813860896770%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F278826-
2006 کے دوران زیلنسکی معروف رئیلیٹی شو ’ڈانسنگ ود اسٹارز‘ کے فاتح ٹھہرے تھے جس کی ویڈیوز اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
وائرل ویڈیوز میں زیلنسکی کو اپنی ڈانس پارٹنر اولینا شاپٹینکو کے ساتھ ڈانس پرفارمنس پیش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر زیلنسکی کی ڈانس ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔