ڈیری مافیا بے لگام‘ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں10روپے ازخود اضافہ کر دیا

ڈیری مافیا نے رات گئے فی لیٹر دودھ کی قیمت میں10روپے اضافہ کردیا، ڈیری مافیا نے رات گئے فی لیٹر دودھ کی قیمت میں10روپے اضافہ کردیا۔

بجلی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ڈیری فارمرز کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، سرکاری نرخ سے20روپے زائد میں فروخت ہونے والا دودھ اب 10روپے مزید مہنگا کردیا۔

شہربھر میں دودھ 150 روپے فی لیٹرمیں فروخت کیا جارہا ہے، سب جاننے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے فی من دودھ کی قیمت میں320روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، کمشنر کراچی نے گزشتہ سال8دسمبر کو دودھ کی قیمت120روپے مقرر کی تھی۔

فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کی مشاورت سے قیمت مقرر کی گئی تھی، دودھ اس سے قبل بھی سرکاری نرخ سے20روپے مہنگا بیچا جارہا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دودھ کی نیلامی کے دوران مانیٹرنگ کا نظام بھی غیرفعال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں