آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں مخلص ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان صورت حال اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ طویل کثیر الجہتی تعلقات کاخواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔