یوم آزادی کے موقع پر ٹیلی فلم ، ‘میرا پہلا پیار’ آج رات نشر کی جائے گی۔ٹیلی فلم میں حنا الطاف، شہروز سبزواری اور جاوید شیخ نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں۔ ایم ڈی پروڈکشن کے بینر تلے بنائی گئی ٹیلی فلم کی کہانی منصور سعید نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایتکاری کے فرائض عدنان دائی صدیقی نے انجام دیئے ہیں۔
اس ٹیلی فلم کے ٹریلر سے اس کے عنوان کا با آسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہ ایک حب الوطنی شخص کی کہانی ہے جو زندگی کے ایسے موڑ پر آ کھڑا ہوا ہے جہاں دو میں سے ایک کا انتخاب کرنا پڑتا ہے، ملک یا تو پسند کی شادی۔
اس ٹیلی فلم میں جاوید شیخ قائد اعظم کی عکاسی کرتے نظر آینگے۔
یہ فلم مزاح ، رومانس اور حب الوطنی کا بہترین امتزاج ہوگی۔