پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیدیا۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کے سپرد ہے۔
لاہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور عبد اللہ شفیق نے کیا جبکہ ملتان سلطانز کی طرف سے پہلا اوور آصف آفریدی نے کیا۔
قلندرز کا آغاز اچھا نہ تھا ، پہلے تین بیٹرز محض 25 سکور پر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان، عبد اللہ شفیق اور ذیشان اشرف نے بالترتیب 3، 14 اور 7 سکور بنائے۔
INCREDIBLE CATCH! 🤩
Asif Afridi gets the big man! #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvLQ I #HBLPSLFinal pic.twitter.com/c6FtwV4gQ1— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2022
Aik Aur Shikaar! 🎯
Multan get Zeeshan #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvLQ I #HBLPSLFinal pic.twitter.com/Qj3VKbSmuB— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2022
Another Main Man Goes Home. ☝🏼 @MultanSultans have their A-Game ON! #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvLQ I #HBLPSLFinal pic.twitter.com/vT2NSlbwPG
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2022
لاہور قلندرز کو چوتھا نقصان کامران غلام کی صورت میں اٹھانا پڑا جب بیٹر 20 گیندوں پر 15 رنز بنا کر چلتے بنے۔ باؤنڈری پر شان مسعود کی مدد سے ٹم ڈیوڈ نے کیچ تھاما۔ 46 گیندوں پر 69 ورنز کی دلکش اننگز کھیل کر محمد حفیظ آؤٹ ہوئے، شاہنواز دھانی نے وکٹ حاصل کی۔
لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 180 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ویزے 28 اور ہیری بروک 41 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ عباس آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔