پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کو سرپرائز کردے گی۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ’ آج کا دن سپرائز ڈے ہے اس لیے مجھے امید ہے کہ لاہور قلندرز ایونٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ملتان سلطانز کو سرپرائز کردے گی’۔
Today is a day of surprises! So I am sure @lahoreqalandars can surprise the @MultanSultans who have played like champions.I m sure the Lahore crowd will enjoy this historic final today.🇵🇰 Super League is a mega event now and a final in front of a full house is great needs indeed.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 27, 2022
انہوں نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ لاہور کا کراؤڈ پی ایس ایل کے فائنل سے لطف اندوز ہوگا۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔
واضح رہے کہ 27 فروری کا دن پاکستانی یقیناً سرپرائز ڈے کے نام سے یاد رکھتے ہیں کیونکہ اس دن مشہور آپریشن سوفٹ ریٹارٹ انجام پایا تھا جسے آج 3 سال مکمل ہوگئے ہیں۔