ایتھوپیاکاپاکستان سے تجارت کیلئے اسلام آبادمیں جلداپناسفارتخانہ کھولنے کااعلان

ایتھوپیا نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور تجارت کے فروغ کیلئے اسلام آباد میں جلد اپنا سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایتھوپیا کے خارجہ امور کے وزیر مملکت REDWAN HUSSAIN RAMETO نے اسلام آباد میںتاجر برادری سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے ایک سفیر کی نامزدگی بھی جلد کی جائے گی۔

REDWAN HUSSAIN RAMETO نے کہاکہ ایتھوپیا پاکستانی تاجروں کو ائیرپورٹ آمد پر ویزے کی سہولت فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے کہ وہ آسانی کے ساتھ ان کے ملک جائیں اور کاروباری مواقع تلاش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں