یورپی ممالک کا روسی طیاروں کیلئےفضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ

یورپی ممالک نے روسی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ صدر یورپین کمیشن نے مخصوص روسی بینکوں کو سوئفٹ بینکنگ سسٹم سے نکال دینے کی دھمکی دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی روسی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرے گا۔

جرمن ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے تک روس کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں،ایئر لائن کاکہنا ہے کہ روس کی فضائی حدودو بھی استعمال نہیں کی جائے گی۔

خبرایجنسی کے مطابق روس نے بالٹک ریاستوں اورسلووینیا سمیت اسٹونیا، لٹویا، لیتھونیا اور سلووینیا کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کاکہنا ہے کہ یورپی یونین، امریکا اور اتحادیوں نے کئی روسی بینکوں کو مرکزی بین الاقوامی ادائیگی نظام سے منقطع کرنے پراتفاق کیا ہے۔

یوکرینی صدر کاکہنا ہے کہ روسی بینکوں کو سوئفٹ بیکنگ نظام سے نکالنے کا اقدام خوش آئند ہے،یہ اقدام ہماری فتح ہے۔

صدر یوکرین کا مزید کہنا ہے کہ روس کو یورپی یونین کے اقدام سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں