یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کیلئے ایک بار پھر مدد کی اپیل

یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ نے وطن واپسی کیلئے ایک بار پھر مدد کی اپیل کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ حالات بہت خراب ہیں، پاکستان حکومت جلد سے جلد یوکرین سے نکالنے کیلئے اقدامات کرے۔

جنگ زدہ یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ نے پھر مدد کی اپیل کر دی۔ پولتاوا شہر میں موجود طلبہ کا کہنا ہے کہ حالات بہت خراب ہیں، مدد کیلئے کوئی نہیں آیا، ٹرانسپورٹ اور رقم بھی نہیں، پولینڈ اور ہنگری کے بارڈر تک کیسے پہنچیں۔

پی آئی اے نے محصور پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پلان تیار کرلیا۔ قومی ایئر لائن کا بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ پولینڈ سے پاکستانیوں کو وطن واپس لائے گا۔ یوکرین میں پاکستانی سفارتخانہ پولینڈ کی سرحد کے ساتھ ترنوپل شہر منتقل کر دیا گیا۔ سفارتخانہ نے ایمرجنسی رابطے کیلئے نمبرز بھی جاری کر دئیے۔

پولینڈ میں پاکستانی سفارتخانہ نے بھی یوکرین سے آنے والے شہریوں کے لئے گائیڈ لائن جاری کر دی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولینڈ نے پاکستانی شہریوں کو اپنے ملک داخلے کی اجازت دے دی ہے، پاکستانی شہری 15 روز تک پولینڈ سے نکلنے کے پابند ہوں گے، گاڑیوں پر سفر کرنے والے ڈرائیونگ لائسنس ساتھ رکھنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں