پیپلز پارٹی نے کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے پارٹی رہنماؤں و کارکنان بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے پارٹی رہنماؤں و کارکنان کارکنان پر اجلاسوں میں شرکت پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ تمام پارٹی رہںماؤں و کارکنان کی بغیر ویکسینیشن کے پارٹی کے اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے، پیپلز پارٹی کے سندھ بھر میں ڈویژن سے لے کر وارڈ سطح تک تمام پارٹی عہدیداروں سے لے کر کارکنان تک ویکسینیشن کروالیں۔
نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ہر سطح کے پارٹی اجلاسوں میں شرکت سے قبل شرکت کے لئے آنے والے ہر پارٹی کے فرد کا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ چیک کیا جائے گا اور جس پارٹی عہدیدار یا کارکن نے ویکسینیشن نہیں کروائی وہ پارٹی کے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
نثار کھوڑو نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سندھ بھر کے ڈویژنل، اضلاع ،تحصیل، یوسیز اور وارڈ سطح تک کے تنظیمی عھدیداران و ذمیداران پارٹی کے ھر فرد کی ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنائیں۔