پاکستان میں کورونا کی شرح 2 اعشاریہ 72 فیصد، مزید 25 اموات

پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 72 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 25 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 122 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 2 ہزار 550 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 139 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 6 ہزار 450 ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں