روس یوکرین تنازع، روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا۔
روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس یوکرین پر قبضے کا منصوبہ نہیں رکھتا، روسی فوجی کارروائی کا مقصد یوکرین کو غیر عسکری کرنا ہے،یوکرینی فوجی ہتھیار چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔
دوسری جانب یوکرین کے دارلحکومت کیئو میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، کیئو میں 5 سے 6 دھماکوں کی آوازیں گونجنے کی اطلاعات ہیں جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔
یوکرین کے دارالحکومت کیئو میں ہونے والے دھماکے سی این این کی براہ راست نشریات کے دوران بھی سنے گئے۔
روس یوکرین تنازعہ پر سلامتی کونسل کا 3دن میں دوسرا ہنگامی اجلاس بھی شروع، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خطے کی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کیا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپیل کی کہ پیوٹن اپنےفوجیوں کویوکرین پرحملےسے روکیں۔