انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف، اب فیس بک پر بھی پیسے کمائیں

سوشل میڈیا ایپلی کیشن میٹا (فیس بک) نے ‘ریلز’ کے فیچر کی مقبولیت کے بعد اسے عالمی سطح پر 150 سے زائد ممالک میں متعارف کرادیا ہے۔

یہ فیچر دراصل مختصر ویڈیوز کا فیچر ہے جس کے تحت صارفین کے لیے ایک ہی جگہ متعدد ویڈیوز دیکھنے کی سہولت موجود ہوتی ہے۔

کمپنی کی ریسرچ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین اپنے دن کا آدھے سے زیادہ وقت ریلز دیکھ کر گزارتے ہیں جس میں بچے، نوجوان اور خواتین اپنی اپنی پسند کی ریلز دیکھتی ہیں۔

 ریلز کا فیچر فیس بک پر  امریکا میں 2021 میں متعارف کرایا گیا تھا جب کہ اب اسے دیگر ممالک کے لیے بھی پیش کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل 2020 میں اسے انسٹاگرام پر متعارف کرایا گیا تھا چونکہ مختصر ویڈیوز ٹک ٹاک پر کافی مقبول تھیں اسی لیے کمپنی نے اسے دیگر سوشل میڈیا سائٹس کے لیے لانچ کرنے کا سوچا۔

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ کانٹینٹ کریئیٹرز ریلز سے پیسے کماسکتے ہیں، کمپنی کا کہنا ہے کہ ‘ریلز پلے بونس پروگرام’ کے تحت باصلاحیت کریئیٹرز کو ان کی ریلیز پر ویوز کی بنیاد پر  ماہانہ 35 ہزار ڈالرز تک رقم دی جائے گی، یعنی جس شخص کی ریلز کے جتنے زیادہ ویوز ہوں گے اسے یہ رقم دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں