اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 43 افراد جان سے گئے جبکہ 1,232 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,096 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,503,873 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,232 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 03 ہزار 873 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 319 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 768 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
Statistics 23 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 41,744
Positive Cases: 1232
Positivity %: 2.95%
Deaths :43
Patients on Critical Care: 1230— NFRCC (@NFRCCofficial) February 23, 2022
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 15ہزار 337، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 988، بلوچستان میں 35 ہزار 294، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 413 اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 754 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 43 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کوروناوائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 096 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 16 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ سندھ میں 15، پنجاب میں 10 اور اسلام آباد میں 02 مریض انتقال کرگئے۔
کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,471 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ سندھ میں 8045، خیبرپختونخوا میں 6226، اسلام آباد میں 1007، بلوچستان میں 374 اور گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 784 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 64 ہزار 262 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,230 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد رہی۔
کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 3,154 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 09 ہزار 515 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 41 ہزار 744 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1,232 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 216 ہزار 305 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔