محمد نواز انجری کے سبب آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمدنواز آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جن کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ ایک سے دو دن میں کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے محمد نواز پاؤں میں فریکچر کے باعث لیگ سے باہر ہو گئے تھے اور تاحال صحت یاب نہیں ہو سکے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد نواز کو مکمل صحت یاب ہونے کیلئے وقت درکار ہے جس کے باعث وہ اب آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز بھی نہیں کھیل پائیں گے اور ان کے متبادل کا فیصلہ ایک سے دو روز میں ہو گا۔ 

دوسری جانب یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ فاسٹ باؤلر حسن علی کی فارم اور فٹنس کے باعث پریشان ہے اور ان کی جگہ نسیم شاہ کو سکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے جنہوں نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں