شمالی افریقی ملک الجزائر میں 3 بھائیوں نے ایک ساتھ اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الجزائر میں 3 بھائیوں نے مبینہ طور پر اپنی بوڑھی ماں کی دیکھ بھال نہ کرنے پر اپنی بیویوں کو فوری طور پر طلاق دے دی۔
تینوں بھائی جب کام سے گھر واپس آئے تو انہوں نے دیکھا ان کی بیویوں کی جگہ پڑوسی خاتون ان کی بیمار ماں کو نہلا رہی ہے تو وہ یہ دیکھ کر سخت طیش میں آ گئے اور ایک ہی وقت میں اپنی اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔
رپورٹ کے مطابق بوڑھی خاتون کی ایک بیٹی بھی ہے جو ہفتے میں دو بار اپنی ماں کی دیکھ بھال کے لیے آتی تھی لیکن اپنے شوہر کے کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اس نے بھی اپنی ماں کے پاس آنا کم کر دیا تھا۔
بہن کے نہ آ سکنے پر تینوں بھائیوں نے اپنی اپنی بیگمات کو ماں کا خیال رکھنے کا حکم دیا تھا لیکن ان کی بیگمات نے ایسا کرنے سے انکار کیا اور پھر معاملات اس وقت زیادہ خراب ہوئے جب بھائیوں نے دیکھا کہ بوڑھی ماں کو بیویوں نے پڑوسیوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔