وزیرا عظم عمران خان (کل) 23 فروری کو 2 روزہ دورہ پر روس جائیں گے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر وزیرا عظم عمران خان رواں ہفتے روس کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان 23 فروری کو 2 روزہ دورہ پر روس جائیں گے جہاں وہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ اراکین سمیت اعلی سطح کا وفد روس جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو طرفہ کانفرنس اس دورے کے اہم نکات میں سے ہے، پاکستان اور روس کے درمیان باہمی وقار اور اعتماد پر مبنی دو طرفہ تعلقات موجود ہیں۔

دو طرفہ سمٹ میں دونوں ملکوں کے رہنما باہمی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورت حال، اسلاموفوبیا سمیت اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیر اعظم کے دورۂ روس سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مذید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں