پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 175.86 سے کم ہو کر 175.75 روپے پر بند ہوا ہے۔

ہفتے کے آخری روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 47 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں