وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں ہونے والے فراڈ کا حل ٹیکنالوجی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نادرا ہیڈ کوارٹرز میں نئی موبائل رجسٹریشن وین کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد شہریوں کی زندگی آسان بنانا ہے، الیکشن میں ہونے والے فراڈ کا حل ٹیکنالوجی ہے، پہلی بار ملک میں ایسا الیکشن کروائیں گے جس کے نتائج سب قبول کریں گے، ٹھپے لگانا، بیلٹ پیپرز اور جعلی ووٹ رجسٹریشن سب ختم ہوجائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے 21 ویں صدی کا الیکشن کروائیں گے، پاکستان میں تقریباً 30 لاکھ افغان شہری ہیں، ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سے الیکشن کو شفاف بنایا جاسکتا ہے۔