کوئٹہ کا کراچی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ 7 کے فیصلہ کن میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج دو اہم میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ کوئٹہ اور کراچی جب کہ دوسرا میچ شام ساڑھے سات بجے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم میں لیگ سے دستبردار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کی جگہ پاکستان کے انڈر 19 پلیئر محمد شہزاد کو شامل کیا ہے۔

کپتان سرفراز احمد کے مطابق کوئٹہ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سرفراز احمد نے کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ رنزبناکر میچ جیتنے کی کوشش کریں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کامقصد ہے زیادہ رنز کریں اور حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھیں۔

کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا تھا کہ200 پلس رنزکرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں