پاکستانی نژاد امریکی خاتون بڑے مالیاتی ادارے کی سی آئی او منتخب

امریکا میں ایک اور پاکستانی نژاد خاتون نے بڑے ادارے میں اہم عہدہ لے لیا۔ امریکی خاتون سائرہ ملک کو اثاثہ جات کے انتظام کی عالمی فرم نوین کی چیف انویسٹمنٹ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اثاثہ جات کی عالمی منتظم فرم ’’نوین‘‘ میں سی آئی او کے لیے ایک پاکستانی خاتون کا انتخاب کیا گیا ہے۔

یہ فرم ایکویٹیز، فکسڈ انکم، ریئل اسٹیٹ، پرائیویٹ مارکیٹس، قدرتی وسائل، دیگر متبادلات اور ذمہ دارانہ سرمایہ کاری جیسےاثاثہ جات کا انتظام دیکھتی ہے۔

پاکستانی نژاد سائرہ ملک نے 2003 میں نوین میں شمولیت اختیار کی تھی اور تب سے وہ مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

پاکستانی نژاد سائرہ ملک مالیاتی نیوز نیٹ ورکس جیسے سی این بی سی، بلومبرگ اور فاکس بزنس پر نظر آتی ہیں۔

سائرہ ملک کا نام امریکی مالیات کی 100 بااثر خواتین میں شامل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں