لاہور قلندرز میں شامل افغانستان کے کرکٹر راشد خان آج پی ایس ایل میں آخری میچ کھیلیں گے۔
ترجمان لاہور قلندرز نے بتایا کہ راشد خان اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے جس کے بعد وہ افغانستان روانہ ہوجائیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ راشد خان نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل میں مزید دستیاب نہیں اور ان کے متبادلکے طور پر فواد احمد پہلے ہی لاہور قلندرز کو جوائن کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے راشد خان پاکستان سپر لیگ 7 کے سیزن میں آج اپنا نواں اور آخری میچ کھیلیں گے اور وہ اب تک اس سیزن میں 11 وکٹیں لے چکے ہیں۔