بحرین کا مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

بحرین نے کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لیے مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دارالحکومت منامہ سے بحرینی میڈیا نے بتایا ہے کہ فیصلے پر عمل درآمد 20 فروری سےکیا جائے گا۔

بحرینی میڈیا نے بحرینی سول ایوی ایشن ادارہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کا پی سی آرٹیسٹ نہیں کیا جائے گا اور نہ انہیں قرنطینہ کیا جائے گا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں