ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پچاس روپے اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 25 ہزار 750 روپے ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے اضافے سے ایک لاکھ 7 ہزار 810 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس ہے۔