پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے اور 4619 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 59 ہزار 504 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4619 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 79 افراد انتقال کر گئے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.76 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 266 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 89 ہزار 213 تک جاپہنچے ہیں۔
Statistics 13 Aug 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 59,504
Positive Cases: 4619
Positivity % : 7.76%
Deaths : 79— NFRCC (@NFRCCofficial) August 13, 2021
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3937 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 79 ہزار 411 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 86236 ہے۔