شہر قائد میں دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے 60 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
اس وقت کراچی میں سرکاری طور پر دودھ کی قیمت 120 روپے مقرر ہے تاہم دکاندار 140 روپے فی لیٹر فروخت کر رہے ہیں۔ جو اب 200 روپے لیٹر ہوسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دودھ پر سیلز ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں اس مسئلے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر دودھ پر سیلز ٹیکس لگایا گیا تو دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوجائے گا۔ تاہم اس حوالے سے حکومتی سطح پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔