اداکارہ ماہرہ خان نے معروف ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز ماہرہ خان کی پروڈیوس کردہ پہلی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جس سے متعلق ماہرہ نے ٹوئٹر پر سوالات و جواب کا ایک سیشن رکھا۔
ماہرہ کے مداحوں نے ان کی ذاتی زندگی کے علاوہ ان کی پسندیدگی کے حوالے سے بھی کئی سوالات پوچھے۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ ’اگر آپ کو اداکار جونی ڈیپ، ٹام کروز اور لیونارڈو ڈی کیپریو میں سے کسی ایک کے ساتھ شادی کرنے، کسی ایک کو قتل کرنے اور کسی ایک کے ساتھ ڈیٹ کرنے کا موقع ملتا تو آپ کس کے ساتھ کیا کرتیں؟‘
Oooh.
I’d marry Leo. He’d finally committ 🙂
I’d date Johnny and Tom. https://t.co/OZS6ODYqOj— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 11, 2022
جواب میں ماہرہ نے کہا کہ ’اگر مجھے موقع ملتا تو میں لیونارڈو کے ساتھ شادی کرتی، اس کے علاوہ ٹام کروز اور جونی ڈیپ کو ڈیٹ کرتی۔‘
ایک مداح نے ماہرہ سے سوال کرنے کے بجائے انہیں بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھے ہیں اور ان کی والدہ اداکارہ کے لیے سلام اور دعائیں کہہ رہی ہیں جس پر ماہرہ نے دونوں کے لیے محبت کا اظہار کیا۔
Awww.. I’m so happy you are doing well. Give your mama my love x https://t.co/JamQ1grKz1
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 11, 2022
ایک بھارتی مداح نے ماہرہ کو شادی کی پیشکش کرنے کی اجازت مانگی جس پر اداکارہ نے انہیں پیار سے کہا کہ آپ کو کیا چیز اب تک روکے ہوئے ہے؟ آپ پروپوز کردیں لیکن میرا جواب ہمیشہ کی طرح وہی ہوگا۔
Propose na yaar. What’s stopping you?
Just know that my answer has been pretty consistent through the years. 💁🏻♀️ https://t.co/cwt63HvJz7
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 11, 2022