واہ کینٹ میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کے ایک پلانٹ میں دھماکا ہوا ہے۔
اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پی او ایف واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی طور پر دھماکا ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حادثاتی دھماکہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا۔ دھماکے میں تین ملازمین جاں بحق 2 زخمی ہوئے۔
خیال رہے کہ واہ کینٹ میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی تھی جس کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی نوعیت کا تعین شروع کردیا تھا۔
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں فضا میں سیاہ دھویں کے بادل بلند ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پی او ایف فیکٹری واہ کینٹ کے بارود سیکشن میں دھماکہ pic.twitter.com/XREmr5Pwss
— Nausheen Yusuf (@nausheenyusuf) August 12, 2021