موٹر سائیکل کو غریب عوام کی سواری قرار دیا جاتا ہے تاہم اب اس غرپ پرور سواری کی قیمت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگی ہے۔
موٹر سائیکل تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے ہر چند ماہ بعد قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا جاتا ہے۔
پاکستان میں موٹر سائکل تیار کرنے والی کمپنی یاماہا موٹرز نے اپنی مختلف ماڈل کی بائیکس کی قیمتوں میں اچانک بڑے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
یاماہا نے موٹر سائیکلیں بنانے والی دیگر کمپنیوں کے برعکس اپنی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا تھا تاہم دو ماہ بعد انہوں نے ساری کسر پوری کرتے ہوئے 12 ہزار روپے تک کا نمایاں اضافہ کردیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کمپنی کے زیادہ فروخت ہونے والے ماڈل YBR-125G پر نہیں کیا گیا ہے ۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی پرائس لسٹ کے مطابق وائی بی زی 125کی قیمت 11 ہزار اضافے کے ساتھ ایک 2 لاکھ ایک ہزار روپے، وائی بی 125 زی ڈی ایکس کی قیمت 11 ہزار 500 روپے کے ساتھ 2 لاکھ 16 ہزار، جب کہ وائی بی آر 125 کی قیمت 12 ہزار اضافے کے بعد 2 لاکھ 23 ہزار ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ کار مینوفیکچرزز کی طرح موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے بھی بلا جواز قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جب کہ 80 فیصد موٹر سائیکلوں کو مقامی سطح پر تیار کیا جاتاہے.