لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 16 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اوس کے باعث فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور ہم 170 رنز کا ٹارگٹ آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، صہیب مقصود، ریلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، عباس آفریدی، عمران طاہر، بلیسنگ موزارابانی اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، بین کٹنگ، شرفین ردرفورڈ، شعیب ملک، لائم لیونگ سٹون، حیدر علی، سلمان ارشاد، ثاقب محمود، حسین طلعت اور محمد عمر شامل ہیں۔