حیدرآباد میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 106 نئے کیسز رپورٹ

حیدرآباد میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 106 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے باعث مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3194 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 47 مریض صحتیاب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں