عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر مہنگاہوکر 1818ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 600روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 24 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 515روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 6ہزار 996 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 600روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ24 ہزار 800روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 6 ہزار 996روپے ہوگئی ہے۔