امریکی ریاست آئیوا میں محض مایونیز پر ایک دوست نے اپنے دوست پر گاڑی چڑھا کر اُسے قتل کردیا جس پر مقامی عدالت نے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست آئیوا میں محض مایونیز پر ایک دوست نے اپنے دوست پر گاڑی چڑھا کراُسے قتل کردیا جس پر مقامی عدالت نے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 30 سالہ سولبرگ نے 29 سالہ ارلبیکر کے کھانے پر مایونیز گرا دیا تھا جس پر ارلبیکر کو شدید غصہ آیا اور جھگڑا شروع ہوگیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سولبرگ اور ارلبیکر نے رات میں شراب نوشی کی تھی جس کی وجہ سے وہ شدید نشے کی حالت میں تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق واپسی میں سولبرگ نے اُس کے کھانے پرمایونیز گرا دیا جس پر ارلبیکر کو طیش آگیا اور دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔
بعد ازاں دونوں دوستوں کے درمیان جھگڑا طول پکڑ گیا اورارلبیکر نے سولبرگ کو ٹکر مار کر اُس پر گاڑی چڑھادی جس کے بعد گاڑی کو پیچھے لیا اور پھر دوبارہ اپنے دوست پر چڑھادی جس کی وجہ سے سولبرگ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران عینی شاہدین اور مجرم کی جانب سے خود اعترافِ جرم کے پیشِ نظر ارلبیکر کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔