اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹ کی ہے کہ مریم صاحبہ اب بیٹے کی شادی کے بہانے ملک سے بھاگنے کی پلاننگ کر رہی ہیں لیکن اس بار یہ بہانے نہیں چلیں گے۔
شہباز گل نے لکھا کہ بہت ہو گیا جھوٹ، بیٹے کو پاکستان بلائیں اور یہاں شادی میں شرکت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر طرح سے آپ کے بھاگنے کی اس سازش کو ناکام بنائے گی۔ اس لائن پراب ان کمنگ کی سہولت ہے آؤٹ گوئنگ مکمل بند ہے۔
معاون خصوصی نے ٹوئٹ میں ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم صاحبہ ہر صورت ملک سے فرار چاہتی ہیں تا کہ سزا نہ کاٹنی پڑے جبکہ دوسری طرف بہو کا دل ہے کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں۔ اب بھلا بتائیں اتنی لڑاکا ساس کا مقابلہ کونسی بہو کرے گی؟۔
مریم صاحبہ اب بیٹے کی شادی کے بہانے ملک سے بھاگنے کی پلاننگ کر رہی ہیں۔اس بار یہ بہانے نہیں چلیں گے۔بہت ہو گیا جھوٹ۔ بیٹے کو پاکستان بلائیں اور یہاں شادی میں شرکت کریں۔حکومت ہر طرح سے آپکے بھاگنے کی اس سازش کو ناکام بنائے گی۔اس لائن پراب ان کمنگ کی سہولت ہے آؤٹ گوئنگ مکمل بند ہے pic.twitter.com/qM1KxWjLbT
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 12, 2021
انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری باجی مریم سے تو ساری ن لیگ پناہ مانگتی ہے بیچاری اکیلی بہو تو یہ معرکہ انجام نہیں دے سکے گی۔