پاکستان میں یومیہ ویکسی نیشن کا نیا سنگ میل عبور کر لیا گیا

پاکستان میں یومیہ ویکسی نیشن کا نیا سنگ میل عبور کر لیا گیا ، ایک ہی روز میں 20 لاکھ سے زائد کورونا ویکسی نیشن لگائی گئیں ۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ پاکستان میں یومیہ ویکسی نیشن نے نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے ، ملک بھر میں ایک روز میں 20 لاکھ سے زائد کورونا ویکسین لگائی گئی ہیں ۔

دوسری جانب مہلک کورونا وائرس مزید 37 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 553 ہو گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید دو ہزار 799 کیسز سامنے آئے ہیں ، پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 65 ہزار 910 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 ہزار 327 افراد کے کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے تھے ، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں