ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میونسپل یوٹیلٹی چارجز کے ایم سی کے ریونیو کا اہم ذریعہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے محکمے کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہوں نے کہا کہ موجودہ سال کے لیے ایک ارب کا ہدف مقرر ہے جسے لازمی طور پر حاصل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلوں کی ادائیگی سے موصول ہونے والی رقم شہر کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جائے گی ، شہر کی بہتری اور ترقی کے لیے ہمیں شہریوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔
میٹنگ میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ موجودہ سال میں اب تک 15 کروڑ 75 لاکھ روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔