کشمیئر پریمئر لیگ کے لیے گلگت بلتستان مارخور ٹیم کو لانچ کر دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیئر پریمئر لیگ کے لیے گلگت بلتستان مارخور ٹیم کو لانچ کر دیا گیا ہے.

چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے سیاحت تک سفر طے ہوا ہے،کے پی ایل کے ذریعے دنیا کو بتائیں گے ہم پر امن لوگ ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ جی بی کے ٹیم کی لانچنگ سے کرکٹ کو فروغ ملے گا، گلگت بلتستان میں عالمی کرکٹ کو لائیں گے۔

اس موقع پر جی بی مارخور ٹیم کے چئیرمین جہانزیب عالم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 45 دن کے اندر اکیڈمی بنا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں کشمیر پریمئر لیگ کے بینر تلے گلگت بلتستان مارخور ٹیم کی رنگا رنگ لانچنگ تقریب،وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا جی بی کے ٹیم کی لانچنگ سے کرکٹ کو فروغ ملے گا.

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا گلگت بلتستان مارخور ٹیم خطے کا اصل رنگ ہے،کے پی ایل کے ذریعے دنیا کے دل جیت کر باور کرائیں گے کہ ہم پر امن لوگ ہیں.

چیئر مین جی بی مارخور جہانزیب عالم نے کہا مارخور ہمارے ملک کی عزت و شان ہے،ہم پاکستان میں اسپورٹس ویئر برینڈ اور کھلاڑیوں کی تعلیم و تربیت کیلئے ایک اکیڈمی کھولیں گے جس سے پوری دنیا میں امن کا پیغام جائیگا.

تقریب میں بڑی تعداد میں کرکٹ شائقین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور گلگت بلتستان مارخور ٹیم کا لوگو بھی دکھایا گیا ہے۔پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کےلئے ایسے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں